نواز شریف کو علاج کی تمام سہولیات دی جائیں: وزیراعظم عمران خان

EjazNews

وزیر اطلاعات و نشریات نے ایک ٹویٹ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی ہے کہ نواز شریف کو علاج کی بہتر سہولتیں دی جائیں وہ جس ڈاکٹر یا ہسپتال سے علاج چاہتے ہیں انھیں وہاں منتقل کیا جائے اور میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔
یاد رہے گزشتہ روز سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا تھا کہ میاں صاحب کی طبیعت بہت خراب ہے اور وہ ہسپتال منتقلی کے لیے کسی کی بات نہیں مان رہے۔ اس کے بعد میاں شہباز شریف کا ٹویٹ بھی سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ سب لوگ میاں صاحب کی صحت و تندرستی کے لیے دعا کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی کے علاقے کیماڑی میں پھیلی پر اسرار گیس کا معمہ حل نہ ہوسکا؟