نریندر مودی کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے، کافی ثبوت ہیں: راہول گاندھی

EjazNews

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی کہتے ہیں نریندر مودی نے رافیل طیاروں کی ڈیل میں کرپشن کر کے 30ہزار کروڑ ڈالر اپنے دوست انیل امبانی کی جیب میں ڈالے ہیں۔ نریندر مودی کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، ان پر مقدمہ چلانے کے لیے کافی ثبوت ہیں۔ جرم ثابت کرنے والی رافیل طیاروں کی فائلیں چوری کروا کر مودی نے کرپشن چھپانے کی کوشش کی ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز سے یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ رافیل طیاروں کے معاہدے سے متعلق دستاویزات چوری ہو چکی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  سلگتا ہوامقبوضہ کشمیر، ظلم و جبر سہتے کشمیری، نہ جانے کب آزمائش ختم ہو گی