مقبوضہ کشمیر میں دھماکہ

EjazNews

مقبوضہ کشمیر کے ایک بس سٹینڈ پر بم دھماکہ ہوا ہے جس میں موقع پر موجود متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق دھماکہ بس کے اندر اس وقت ہوا جب وہ سٹینڈ پر آکر رکی۔زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے کرفیو کا سمابنا رکھا ہے ۔
یاد رہے آج مقبوضہ کشمیر میں کپواڑہ ڈسٹرکٹ میں سرچ آپریشن کے دوران قابض فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کر تے ہوئے ایک نوجوان کوشہید کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  کولمبیا اور ایتھو پیا میں ہوائی جہاز کی تباہی سے 148سے زائد اموت