Imran-Khan

جو قوم لا الہ الا اللہ کا مطلب سمجھ جاتی ہے اسے کوئی نہیں جھکا سکتا:وزیراعظم

EjazNews

لوگ ٹیکس نہیں دیں گے تو قوم آزاد ہی نہیں ہوگی، غلا م ہی رہے گی،ٹیکس کا ایک ایک پیسہ عوام پر خرچ کروں گا، کرپشن پر قابو پارہے ہیں، اداروں کو مضبوط کر رہے ہیںجو قوم لا الہ الا اللہ کا مطلب سمجھ جاتی ہے اسے کوئی نہیں جھکا سکتا، بانی پاکستان نے کہا تھا پاکستانی فلاحی ریاست بنے گا، کوشش کر رہے ہیں انویسٹرز کو لے کر آئیں، ایف بی آر کو بزنس فرینڈلی ادارہ بنانا ہے، قرضوں کی قسطیں واپس کرنی ہے ہمارے لیے مشکل وقت ہے، پالیسیاں بنانے اور غلطیاں سدھارنے میں وقت لگتا ہے، 22سال کی جدو جہد کا صرف ایک مقصد ہے کہ پاکستانیوں کو غربت سے کیسے نکالنا ہے، قرضے کی قسطیں دو ہزار ارب کی ہیں، وفاقی حکومت شروع ہی خسارے سے ہوئی ۔جدو جہد کا ایک ہی مقصد تھا کہ لوگوں کو غربت سے کیسے نکالنا ہے۔انسا ن کو کبھی تکبر نہیں کرنا چاہیے،ایف بی آر میں اصلاحات تک ہم ٹیکس اکٹھے نہیں کر سکتے،بانی پاکستان نے کہا تھا پاکستان فلاحی ریاست بنے گا،انسان کے ہاتھ میں صرف نیت اور کوشش ہوتی ہے ، کامیابی اور عزت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔میرے مقاصد میں غریبوں کیلئے ہسپتال بنانا ے۔ حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کی زندگی بہتر بنانا ہے، اداروں میں اصلاحات لا رہے ہیں مزید وقت بھی لگے گا، دس سال میں پاکستان کا قرضہ 30 ٹریلین تک چلا گیا، تاجر برادری کے تعاون کے بغیر ترقی ممکن نہیں، جب تک بزنس کمیونٹی میری ٹیم نہ بنے اس وقت تک اپنے وژن کے مطابق آگے نہیں بڑھ سکتا، جب تک یہ احساس نہیں آئے گا عام آدمی کی ز ندگی کیسے بہتر کر سکتے ہیں ملک آگے نہیں بڑھے گا۔وزیراعظم سے متعلق یہ ساری گفتگو تحریک انصاف نے اپنے سوشل اکائونٹ پر شیئر کی۔

یہ بھی پڑھیں:  جموں و کشمیر ری آرگنائزیشن آرڈر-2020 چوتھے جینیوا کنونشن کی واضح خلاف ورزی ہے:وزیراعظم عمران خان