اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی جس کی تصدیق اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم نے مختلف علاقوں کا دورہ کر نے کے بعد کی۔ انسانی حقوق کمیشن کی سربراہ نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند نہ کیں تو اس پر بین الاقوامی معاشی پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔
اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی سربراہ م نے مودی حکومت کو وارننگ دی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے سلسلے فوری طور پر بند کرے۔بھارتی حکومت کومتنبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے سیاسی ایجنڈے کی خاطر اقلیتوں کی تقسیم کر کے ظلم کرنے والے پالیسی کو فوری طور پر ترک کر دے۔انسانی حقوق کمیشن کی سربراہ نے بھارت میں بسنے والی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو ایسی اطلاعات ملی ہیں کہ بھارت میں دلتوں،قبائلیوں اور مسلمانوں کااستحصال بہت زیادہ بڑھ رہا ہے۔
