پاکستان سپر لیگ کے تمام مراحل متحدہ عرب امارات میں مکمل ہو گئے ہیں۔ اب پاکستان سپر لیگ کے باقی میچز فائنل سمیت کراچی میں کھیلیں جائیں گے۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ گزشتہ روز آئی سی سی کی انسپکیشن ٹیم نے بھی سکیورٹی کے معاملات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
کراچی کنگز ، پشاورزلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈکی ٹیموں میں گھمسان کا رن پڑے گا جبکہ ملتان سلطانز پلے آف کے مرحلے میں کوالیفائی نہیں کر سکی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن شائقین کرکٹ کے دل کی دھڑکنو ں کو تیز کرنے آرہے ہیں جبکہ گلیڈی ایٹرز کے ہی جے براوو کراچی کنگز کے کولن منرو، انگرام، لیونگ سٹن،پشاورزلمی کے ڈیرن سیمی ،پولارڈ ،اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رانکی سٹیڈیم میں لگائیں گے چوکوں چھکوں کا تڑکا۔
