ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے امریکی ٹی وی کو ایک انٹرویو دیا ہے اس انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ کشیدگی میں کمی آئی ہے لیکن جنگ کا خطرہ ابھی بھی ہے، بھار ت پر منحصر ہے ،کہ وہ امن چاہتا ہے یا نہیں ۔ پاکستان امن اور کشیدگی کم کرنے کیلئے کیا اقدامات کررہا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا بھارت نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، بھارت نے جارحیت کی جس کا پاکستان نے جواب دیا، بھارتی دراندازی کی وجہ سے دونوں ممالک جنگ کے قریب تھے۔ میجر جنرل آصف غفور نے انٹرویو میں مسئلہ کشمیر اور بھارتی ریاستی مظالم کو اجاگر کرتے ہوئے کہاخطے میں کشیدگی کم کرنے کے لئے مسئلہ کشمیر اہم ہے۔ دوسروں پر الزام تراشی سے بہتر ہے بھارت اپنے گھروں میں درستگی کے اقدامات کرے۔ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر مظالم جاری رہیں گے تواس کا ردعمل بھی آئے گا ، کشمیر میںخواتین کیساتھ زیادتی کی جارہی ہے۔ نوجوانوں کو پیلٹ گن سے اندھا کیا جارہا ہے، کشمیر میں مظالم کی بات میری ذاتی نہیں اقوام متحدہ کی رپورٹ ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا بال بھارت کی کورٹ میں ہے، بھارت نے جارحیت جاری رکھی تو خطے میں امن کو خطرہ ہوگا، بھارتی پائلٹ رہا کرکے پاکستان نے امن کا پیغام دیا، اب بھارت پر منحصر ہے امن چاہتا ہے یا سیاسی مفاد کیلئے خطے میں بگاڑ۔
