پنجاب کو نئے وزیر اطلاعات مل گئے

EjazNews

پنجاب کے نئے وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے اپنے عہدے کا حلف گورنر ہاﺅس میں منعقد ا یک تقریب میں اٹھایا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار و دیگرصوبائی حکام بھی موجود تھے۔اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے صمصام بخاری 2002ءمیں آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑا۔ 2008ءمیں انہوں نے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا جبکہ 2015ءمیں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر کے منتخب ہوئے۔
گزشتہ روز سابق وزیراطلاعات کواقلیتی برادری سے متعلق ایک بیان پر اپنی وزارت سے ہاتھ دھونا پڑا۔ جس کی انہوں نے معذرت بھی کی تھی کہ ان کے مخاطب پاکستانی ہندو نہیں تھے بلکہ وہ بھارتی وزیراعظم ، بھارتی فوج اور بھارتی میڈیا سے مخاطب تھے۔
فیاض الحسن کے بیان کے بعد پورے ملک میں ہر طرف سے بیانات آنے شروع ہوئے جس کے بعد وزیراعظم نے فوری نوٹس لیا اور یوں آج فیاض الحسن چوہان کی جگہ صمصام بخاری وزارت کے حق دار ٹھہرے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 386رنز کا ٹارگٹ عبور کرنا ہوگا