مقبوضہ کشمیر میں بھارت مظالم بند کرے: اقوام متحدہ

EjazNews

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی جس کی تصدیق اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم نے مختلف علاقوں کا دورہ کر نے کے بعد کی۔ انسانی حقوق کمیشن کی سربراہ نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند نہ کیں تو اس پر بین الاقوامی معاشی پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔
اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی سربراہ م نے مودی حکومت کو وارننگ دی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے سلسلے فوری طور پر بند کرے۔بھارتی حکومت کومتنبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے سیاسی ایجنڈے کی خاطر اقلیتوں کی تقسیم کر کے ظلم کرنے والے پالیسی کو فوری طور پر ترک کر دے۔انسانی حقوق کمیشن کی سربراہ نے بھارت میں بسنے والی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو ایسی اطلاعات ملی ہیں کہ بھارت میں دلتوں،قبائلیوں اور مسلمانوں کااستحصال بہت زیادہ بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  امریکی پابندیاں ایرانی وزیر خارجہ پر کس قدر اثر انداز ہوں گی؟