nawaz sharif

علاج کے نام پر تضحیک کا نشانہ بننے کو تیار نہیں: سابق وزیراعظم نواز شریف

EjazNews

مریم نواز شریف نے ایک ٹویٹ کیا ہے کہ ’’دل کی تکلیف ، خراب طبیعت کے باوجود میاں صاحب ہسپتال جانے کو راضی نہیں، دادی اور میرے اصرار کے بعد ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال گھمانے اور علاج کے نام پر تضحیک کا نشانہ بننے کو تیار نہیں‘‘۔
سوشل رابطوں کی ویب سائٹ پر اس سے پہلے مریم نواز شریف نے لکھا تھا کہ ’’میں آج نواز شریف کو اپنی دادی کے ساتھ کوٹ لکھپت جیل ملنے جارہی ہوں ،امید ہے نواز شریف ہسپتال جانے کے لیے راضی ہو جائیں ہے ۔ ہو سکتا ہے وہ بات مان لیں کیونکہ دادی کی بات وہ نہیںٹالتے۔‘‘ 
گزشتہ روز سابق وزیراعظم کی صاحبزاد نے ایک اور ٹویٹ کیا تھا کہ میاں صاحب کو گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 4بار انجائنا کا درد اٹھا مگر حکومت انہیں کوئی طبی امداد فراہم نہیں کر رہی۔
جبکہ دوسری طرف صوبائی وزیر صحت کہتی ہیں
’’نواز شریف کے علاج کے لیے ہسپتال میں انتظامات مکمل ہیں ،لیکن انہیں ہمارے ہسپتال پسند نہیں ہیں ،وہ علاج کے لیے باہر جانے کی ضد پر اڑے ہوئے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر کی طرح اگر 50روز تک 80 لاکھ یورپی، یہودی یا صرف 8 امریکی محصور ہوتے تو کیا عالمی ردعمل ایسا ہی ہوتا:وزیراعظم عمران خان کی امریکہ میں پریس کانفرنس