کے پی کے میں پہلے برن اینڈ ٹراما سینٹر کا افتتاح ہوگیا

EjazNews

وزیراعلیٰ کے پی کے نے صوبے کے پہلے برن اینڈ ٹراما سینٹر کا افتتاح کر دیا ہے۔ یہ سینٹر 120بستروں پر مشتمل ہے۔ اس منصوبے پر 2.6ارب روپے کی لاگت آئی ۔ یاد رہے اس سے پہلے کے پی کے میں کوئی برن سنٹر نہیں تھا اگر کوئی مریض جل جاتا تھا تو اس کو پنجاب میں لانا پڑتا تھا۔ 1947ء کے بعد 2019ء میںکے پی کے میں بننے والا یہ پہلا سنٹر ہے۔ ہمارے ہاں صحت کی صورتحال کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے یہ سنٹر بہت پہلے بن جانا چاہیے۔ لیکن دیر آئید درست آید ۔

یہ بھی پڑھیں:  نظر کی کمزوری ، 40سال سے زائد عمر کے لوگ خصوصی احتیاط کریں
کیٹاگری میں : صحت