صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات کی معذرت اور ترجمان وزارت خارجہ کی وضاحت

EjazNews

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ہندو برادری سے متعلق متنازعہ بیان دیا تھا،جس کاپارٹی قیادت نے نوٹس لے لیا، جس پر صوبائی وزیر کو معافی مانگنا پڑ گئی۔صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہندوئوں کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت خواہ ہوں ، میں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ، بھارتی افواج اور انڈین میڈیا کو مخاطب کیا تھا، میرے مخاطب پاکستان میں موجود ہندو اقلیت نہیں تھے۔جبکہ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے جھنڈ ے میں سفید رنگ پر فخر ہے۔ اور ہمیں اپنی ہندو کمیونٹی پر فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  حکومت کی دو سالہ کارکردگی اور ن لیگ کی دو سالہ کارکردگی کا موازنہ کرلیں: میاں شہباز شریف