سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے کروڑوں کاسونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد

EjazNews

سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے نجی بینک لاکرز کی تلاشی کے دوران تفتیشی ٹیم کو لاکھوں روپے کی غیر ملکی کرنسی نوٹ اور بڑی تعداد میں سونابرآمد ہوا۔ نیب نے سپیکر کے لاکرز سے 55لاکھ سے زائد کی غیر ملکی کرنسی جبکہ 2کلو 14گرام سونا برآمد کیا۔ نیب کی تفتیشی ٹیم نے آغا سراج درانی کی اہلیہ کے لاکر سے بھی ایک کلو 9گرام سونے کے زیورات برآمد کیے۔
نیب نے تمام لاکرز جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں کھولے جبکہ اس موقع پر بینک منیجر ،آپریشن منیجر اور دیگر بینک کے افسران بھی موجود تھے۔ نیب نے برآمد ہونے والی کرنسی اور سونے کو ضبط کر لیا۔
واضح رہے 20فروری کو نیب کراچی نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سپیکر سندھ اسمبلی کو گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم کی آزاد کشمیر میں تقریر کے چرچے چار سو دیکھے جارہے ہیں