جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کالعدم قرار، نوٹیفکیش بھی جاری

EjazNews

وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے تحت فلاحح انسانیت اور جماعت الدعوۃ دونوں جماعتوں پرپابندی عائد کی۔ اس کے علاوہ دونوں جماعتوں کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے شیڈول ون میں شامل کر دیا گیا۔جیو نیوز کے مطابق ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں 44افراد کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔
زیر حراست افراد میں کالعدم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے بیٹے حماد اظہر اوربھائی مفتی عبدالرئوف شامل ہیں، مفتی عبدالرئوف اور حماد اظہر کے نام اس ڈوزئیر میں شامل ہیں جوبھارت نے پلوامہ حملے کے حوالے سے پاکستان کو دیا ہے۔جن افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ان سے تفتیش کی جائے گی، یاد رہےبھارت کے ڈوزئیر میں کچھ چیزو ں کا ذکر ہے شواہد نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  جھوٹی گواہی دینے والے کو سزاملے گی:سپریم کورٹ