55سالہ شخص نے اپنے جسم کو کارٹون کریکٹرماسٹر روشنی کے قالب میں ڈھال لیا

EjazNews

ویت نام سے تعلق رکھنے والے امریکہ کے 55سالہ شہری نے اپنے جسم اور حلیے کو جاپانی کارٹون کریکٹر ماسٹر روشی کے قالب میں ڈھال لیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق خود کو کارٹون کریکٹر کی کاربن کاپی بنانے والا مداح کوئی کم عمر لڑکا یا طالب علم نہیں بلکہ ایک 55سال شخص ہے۔ باڈی بلڈنگ کا شوق رکھنے والے امریکی شخص نے اپنے جسم کے خدو خال کو ماسٹر روشی سے شباہت دینے کے لیے دن رات محنت کی اور بالآخر ثمر پالیا۔ یوں تو امریکی شخص جو اپنا تعارف ماسٹر روشی کے نام سے ہی کرانا پسند کرتے ہیں نوجوانی سے ہی باڈی بلڈنگ کے دلدادہ تھے تاہم ماسٹر روشی بننے کے لیے انہیں کچھ زیادہ کرنے کی ضرورت کرنی تھی۔ جس میں 5گھنٹے کی جم ، پروٹین سے بھرپور غذا اور ایک گھنٹے تک مسلسل دوڑے جانا شامل ہے۔ ڈریگن بال زی کے مداخ سوشل میڈیا پر امریکی شخص کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر حیران رہ گئے۔ ہزاروں لوگوں نے ان کے سوشل میڈیا اکائونٹس کو جوائن کیا اور تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔ امریکی شخص سوشل میڈیا پر لوگوں کو ٹپس بھی دیتے ہیں۔ جاپانی کارٹون کریکٹر ماسٹر روشی ایک مقبول کریکٹر ہے جس نے ایک عرصے تک اپنے مداحوں ک ے دلوں پر راج کیا ہے۔ کچھوے کے جوگی کے نام سے مشہور یہ کریکٹر حیرت انگیز کمالات دکھاتا اور اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتا نظر آتا ہے۔ جس کی وجہ سے اس کریکٹر کی شہرت جاپان سے نکل کر دنیا کے کونے کونے میں پھیل گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  جیک ڈورسی کرونا متاثرین کیلئے 1ارب ڈالر عطیہ دیں گے