کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ایک اور فتح

EjazNews

ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پشاور زلمی نے سپر لیگ کے 23ویں میچ میں 166رنز کاہدف دیا تھا۔ کامران اکمل 72رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ مجموعی طور پر پشاور زلمی کی تیسری وکٹ 98سکور پر گر گئی تھی۔ پولارڈ نے 21گیندوں پر 44رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن 6چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے 91رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دوسری طرف احمد شہزاد بھی نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔اس فتح کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 12پوائنٹس بنا نے کے ساتھ ساتھ پشاور زلمی سے پہلی پوزیشن بھی چھین لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بچوں کے تحفظ کے بل کی قائمہ کمیٹی نےمنظوری دے دی،اب قومی اسمبلی میں زیر بحث آئے گا، پھر قانون بنے گا