راجر فیڈرر ان دنوں دبئی میں ہونے والی ٹینس چیمپیئن شپ کھیل رہے ہیں۔ راجر فیڈرر نے اپنے مد مقابل اسٹیفا نوس سیٹسیپاس کو شکست دے کر اپنے کیرئیرکا 100واں ٹائٹل جیت لیا۔ ان کو اس جیت کے ساتھ ساتھ 523300ڈالر بھی انعام میں ملے ہیں۔راجر گزشتہ 22سالوں سے ٹینس کھیل رہے ہیں اور اپنی مقبولیت کو ہر میچ کے بعد بڑھاتے چلے جارہے ہیں ۔
یاد رہے امریکی ٹینس سٹار جمی کانرز کو 109ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے ۔
