پاکستان میں ہر دلعزیز سفیر مارٹن کوبلر کی ریٹائرمنٹ کو سوشل میڈیا کیسے دیکھتا ہے

EjazNews

جرمن سفیر مارٹن کوبلر پاکستان میں ان چند سفراء میں سے ہیں جنہوں نے غیر ملکی ہونے کے باوجود بہت شہرت پائی۔ ان کے چاہنے والے پاکستان میں خاصی تعداد میں موجود ہیں۔ ان کے ہر ٹویٹ کو ایک دن میں لائیک کرنے والوں کی تعداد کئی ہزارو ں تک ہے ۔ یہی مارٹن کوبلر پہنچے لودھراں اور پریکٹس کی سوہن حلوہ بنانے کی اور ساتھ ہی ایک افسردگی والی خبر سنائی کہ وہ ریٹائرڈ ہونے جارہے ہیں اور ریٹائرڈ منٹ کے بعد کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیںاورساتھ ہی شیئر کی اپنی حلوہ بناتے ہوئے تصویر۔
اب دیکھئے ان کے چاہنے والے کیا کہتے ہیں۔ سہیل کہتے ہیں سر آپ حلوہ بناتے ہوئے پیارے لگ رہے ہیں حلوہ اور بھی میٹھا ہو جائے گا۔ ابرار حسین کہتے ہیں سر آپ جیسے لوگ بہت کم ہیں۔ ملک اح مد حسن کہتے ہیں ماشاء اللہ آپ بہترین سفیر ہیں کسی بھی ملک کے سفیر سے۔ ٹیپو سلطان کہتے ہیں تسی جارہے ، نہ جائو۔ مدثر اعوان تو ایک ہاتھ اور آگے بڑھے کہتے ہیں سر آپ کے نام کا حلوہ اگر مارکیٹ میں آگیا تو چھا جائے گا۔ذاکر اللہ کہتے ہیں ہم آپ کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  عرب اتحادی فوجی کی حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری