ایک ٹرین پورے ملک کا بھی سفر کرا سکتی ہے

EjazNews

دینا میں پر تعیش ٹرینوں کی کمی نہیں جو انتہائی خوبصورت مقامات سے گزرتے ہیں۔اور مسافروں کے دل و دماغ پر اپنے نقوش چھوڑتی جاتی ہیں۔ روس کی ٹرانس سائبرین ریلوے ایسی سنگل ٹرین لائن ہے جو لگ بھگ پورے روس سے گزرتی ہے یعنی ماسکو سے ولادی دستوک تک ۔ ماسکو سے ولادی دستوک تک مجموعہ طورپر ٹرین 6ہزار 152میل کا سفر کرتی ہے جبکہ یہ مزید آگے یورپ اور ایشیا کے کچھ مقامات سے بھی گزرتی ہے۔ ٹرانس سائبرین ریلوے 1916سے کام کر رہی ہے جو شخص بھی اس پر سفر کرتا ہے یا اس کا حصہ بنتا ہے تو جان لیں یہ ٹرین کافی سست روی سے سفر کرتی ہے مگر جہاں جہاں سے گزرتی ہے وہ مقامات دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں اور ہاں چونکہ یہ جگہ جگہ رکتی بھی ہے تو روس کے دیہی مقامات کو کھنگالنا کافی آسان ہوتا ہے جہاں سے خریداری بھی کی جاسکتی ہےاور اگر آپ پورا سفر کرتے ہیں تو اس کے لیے 144گھنٹے یا پورے 6دن لگتے ہیں۔ اور یہ صرف روس سے ولادی دستوک تک کا وقت ہے، اس سے زیادہ طویل سفر ولادی دستوک تک کا ہے جبکہ روس سے نکل کر یہ ٹرین بیجنگ تک بھی جاتی ہے۔لیکن جان لیجئے کہ اس سے ہٹ کر بھی دنیا میں مال بردار ی کے لیے طویل ترین ریلوے سروسز موجود ہیں مگر مسافروں کے لیے یہ دنیا کی طویل ترین ٹرین کا سفر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی کے چانسلر کو تین سو ارب پاﺅنڈ کا بل تھما دیاتھا