آئیےجانتے ہیں مردوں کے مقابلے میں عورتوں کی عمر کیوں لمبی ہوتی ہے

EjazNews

دنیا بھر میں یہ عمومی مشاہدہ ہے کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ عرصے تک زندہ رہتی ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خواتین کی طویل عمری کی مختلف وجوہات سامنے آئی ہیں۔ سگریٹ نوشی، شراب نوشی اور زیادہ کھانا کھانے سے مردوں کی عمر کم ہوتی ہے اور وہ جلد مرتے ہیں۔ مثلاً روس میں خواتین کے مقابلے میں مردوں کی اوسط عمر 13سال کم ہے جس کا ایک سبب کثرت شراب نوشی ہے۔ ماہرین کے مطابق مردوں کی کم عمری میں موت کی ایک وجہ خطرے والے کام بھی ہیں جیسے لڑائی جھگڑا، مار پیٹ، گاڑی اور موٹر بائیک کو انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ چلانا اور خودکشی وغیرہ بھی ہیں۔ صحت کے عالمی ادارے ڈبلیو ایچ او کے مطابق 2016ء میں عالمی سطح پر دنیا کی آبادی کی اوسط عمر 72سال تھی۔ اس میں خواتین کی عمر 74سال دو ماہ تھی جبکہ مردوں کی وسط عمر 69سال اور 8ماہ سامنے آئی۔ اس کا مطلب ہے کہ خواتین کی اوسط عمر مردوں سے 5سال زیادہ ہے۔ یونیورسٹی کالج لندن کے پروفیسر ڈیوڈ جیمز کا کہنا ہے کہ اس کی ایک وجہ جینین ہے، کیونکہ مادہ جینین کے مقابلے نرجینین زیادہ جلد مرتے ہیں۔ ایکس کروموز میں بہت ساری جینز ہوتی ہیں جو آپ کو زندہ رہنے میں معاون ہوتی ہیں۔ خواتین میں دو ایکس کروموزوم ہوتے ہیں جبکہ مردوں میں ایک ایکس اور ایک وائی کروموزوم ہوتا ہے اور انھی کروموزوم میں جین ہوتی ہے۔ خواتین کی طویل عمری کی ایک اور وجہ ہارمونز بھی ہیں۔ مردوں میں ٹیسٹیسرون ہارمونز زیادہ ہوتے ہیں اور جوانی میں جب یہ جوش مارتے ہیں تو مردوں میں موت کی شرح بڑھ جاتی ہے کیونکہ ان سے جذبات میں ابال آتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی وجہ مردوں کے زیادہ خطرے والے کام جیسے مار پیٹ، کار اور بائیک کو انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ چلانا اور خودکشی وغیرہ بھی ہیں۔ خواتین میں اوسٹر وجین ہارمونز زیادہ ہوتے ہیں جو انہیں پر سکون رکھتے ہیں اور ایسے زہریلے کیمیائی مادے کو صاف کرتے ہیں جس سے خلیوں پر دبائو پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  نظر کی کمزوری کیسے دور کی جائے؟
کیٹاگری میں : صحت