بھارتی قیدی کی رہائی عالمی رہنماوں کی نظر میں

EjazNews

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کہتے ہیں پائلٹ کی رہائی پر مثبت اقدامات برقرار رکھے جائیں۔ رہائی کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ترک صدر کہتے ہیں بھارتی قیدی کی رہائی سے پاکستان نے ثابت کر دیا کہ وہ پر امن ملک ہے۔ ہم پاکستان کی امن کی کششوں کو سراہتے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ تناو میں کمی کمی سے دونوں ممالک میں بات چیت کا آغاز ہو جائے گا۔ امید ہے جلد کشیدگی کم کرالیں گے۔ مشعال یاسین کہتی ہیں اب کشمیری رہنماؤں کو بھی رہا کیا جائے۔ روس مذاکرات کے لیے میزبان بننےکو تیار۔جاپان کہتا ہے دونوں ممالک کو صورتحال مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ابوظہبی کے ولی عہد کہتے ہیں دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان ڈائیلاگ کی ضرورت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  گائے کا گوشت کھانے پر مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اس سے بڑی ریاستی دہشت گردی کی کیا مثال ہوسکتی ہے:ترک صدر طیب اردگان