ترک صدر طیب اردگان نے گزشتہ رات وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔ انہوں نے وزیراعظم کے امن کے لیے بھارتی قیدی کو چھوڑنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ پاکستان اور کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ ترک صدر نے وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر کو بھی سراہا ۔ ان کا کہنا تھاکہ اسلام امن کا مذہب ہے۔ اسلام آپس کے جھگڑوں کو تحمل کے ذریعے حل کرنے کی تلقین کرتا ہے۔
