ڈراؤنے گڈے سے شادی

EjazNews

آپ نے بہت سی دلچسپ و عجیب خبریں سنی ہوںگی ۔لیکن یہ ان سب سے ہٹ کر ہے اوکلاہاما (امریکہ ) کے ایک قصبے میں فیلسٹی نامی لڑکی ڈرائونے گڈے سے پیار کرنے لگ پڑی ہے اور اس سے شادی کر لی ہے۔یہ گڈااس کے والد نے اس کو دیا تھی جب وہ 13سال کی تھی۔اس ڈرائونے گڈے کے چہرے کا نچلا حصہ غائب ہے۔

ویب سائٹ اوڈیو ڈاٹ کام کے مطابق فیلیسٹی نے گڈے کو کیلی کا نام دیا اور ایک جزیرے میں اس سے شادی کی۔فیلیسٹی کو یہ گڈا ا س کے والد سے ملا تھا جو ایک سال قبل فوت ہوگئے تھے۔وہ اس گڈے سے باتیں کرتی اور اپنے غموں کو دور کرتی اور تصوراتی باتوں میں ہی وہ اس سے محبت کرنے لگ پڑی۔پانچ سو ڈالر میں ہونے والی اس شادی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلسٹی کا کہنا تھا کہ میں نے شادی سے پہلے تمام قانونی تقاضے پورے کیے اور اس کے بعد شادی کی۔اس کا کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں کہ کیلی کیا ہے اور اس کا چہرہ خونی ہے ۔ لیکن مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔اس کا مزید کہنا تھا کہ اس کی روح اور شخصیت مجھے جانتی ہے۔میں اس کے ساتھ ایک آرام دہ زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔یہ میرے لئے بہترین ہے اور میں محسوس کرتی ہوں کہ وہ مجھ سے گہری محبت کرتی ہے۔ میں نے اس سے اس لیے شادی کی ہے کہ میں اس کی خوشی کو سمجھ سکتی ہوں۔میں اس کی پرواہ کرتی ہوں اور یہ میری۔ میں اس کے ساتھ محفوظ محسوس کرتی ہوں۔اور ہمارے درمیان ایک گہرا رابطہ ہے۔فیلیسٹی کی عمر 37سال ہے ،وہ اور اس کا ذُنبی کسی کو نقصان نہیں پہنچاتے وہ اپنی دنیا میں خوش ہیں۔ وہ اپنی ایک چھوٹی سی دنیا بنائے ہوئے ہیں۔ اوراس کی ایک ذُنبی کے ساتھ شادی ایک ناقابل یقین واقعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  عالمی تپش میں سمارٹ فونز،کمپیوٹرز بھی پیش پیش، ٹیکسٹ میسج،ای میل سے ہزاروں ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج