پنجاب میں پولیس کو غیر سیاسی کیا جائے گااور میرٹ پر بھرتیاں ہوں گی

EjazNews

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا آج اجلاس ہوا ۔جس میں وزیراعظم کو سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی رپورٹ پیش کی ۔ وزیراعظم نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اور تحقیقات کو آگے بڑھانے کا حکم دیااور پنجاب پولیس کو غیر سیاسی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان کااجلاس میں کہنا تھا کہ پولیس میں میرٹ پر تقرریاںہوں گی اور کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں سابق حکومت کی شاہ خرچیوں اور ناقص منصوبہ بندی کو بھی منظر عام پر لانے اور کرپشن کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے پنجاب کابینہ کو ایک ٹیم کے طور پر کام کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ وزیراعظم کو پنجاب کابینہ کے اجلاس میں بتایا گیا کہ سابق حکومت کی غلط منصوبہ بندی سے پنجاب کو 1200سو ارب روپے کا مقروض کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے پنجاب کابینہ کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ ہم نے امن کے لیے کوششیں کیں ، پاکستان نے امن کے لیے ناصرف آواز بلند ک ی بلکہ عملی اقدامات بھی اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں:  کشمیریوں آپ ہمارے اور ہم تمہارے ہیں، کوئی طاقت ہمیں جدا نہیں کر سکتی:امیر جماعت اسلامی