پاکستان امن کیلئے آج بھارتی قیدی رہا رہا کر رہا ہے

EjazNews

وزیراعظم پاکستان نے امن کیلئے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو آج براستہ واہگہ بارڈر انڈیا کے حوالے کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم کے اس اقدام کو پوری دنیا نے سراہا۔ یہ امن کی طرف ایک بہترین قدم تھا۔ ہم سرحد کے پار سے بھی یہی امید کرتے ہیں کہ وہ بھی امن کیلئے ایسے ہی اقدامات کریں گے جیسے پاکستان نے کیے ہیں۔ ان سب میں کشمیر کو نہ بھولا جائے وہاں پر ظلم و ستم کا بازار آج بھی گرم ہے۔ کیونکہ اصل مسئلہ پاکستان اور انڈیا میں صرف اور صرف کشمیر کا ہے۔ اس مسئلے کو ٹیبل پر بیٹھ کر حل کر لیا جائے تو آنے والی نسلوں کو ایک بہترین پاکستان اور انڈیا دیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ایٹمی دھماکے رکوانے کیلئے امریکہ نے 5ارب ڈالر کی آفر کی تھی جسے نواز شریف نے مسترد کر دیا: مریم نواز