رہائی سے قبل بھارتی پائلٹ کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

EjazNews

بھارتی پائلٹ ابھینندن کا ویڈیو بیان جاری کر دیا گیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں دراندازی اور اپنی گرفتاری کی تفصیلات بتائی ہیں۔ابھیندن کا کہنا تھا کہ میںٹارگٹ کی تلاش کر رہا تھا کہ پاکستانی ائیر فورس نے میرا طیارہ گرایا، میرا طیارہ تباہ ہو گیا جس کی وجہ سے مجھے جہاز چھوڑ کر پیرا شوٹ کے ذریعے نیچے اترنا پڑا۔ جب میرا پیرا شوٹ کھلا اور میں نیچے گرا تو میرے پاس پستول بھی تھا۔ لیکن لوگوں بہت زیادہ تھے اور ان میں جوش بہت تھا ، میں نے پستول گرائی اور بھاگنا شروع کر دیا میرے پیچھے لوگ آگئے جن کا جوش بہت زیادہ تھا۔پاکستان آرمی بہت پروفیشنل ہے۔ آرمی کے جوانوں نے میری جان بچائی۔ مجھے ہسپتال لیجایا گیا اور میری جانچ ہوئی ۔انڈین میڈیا بہت بڑھا چڑھا کر کرتی ہے جو چھوٹی سی چیز ہوتی ہے اس کو اتنا آگ لگا کر مرچ لگا کر بولتے ہیں کہ لوگ اس بھکاوے میں آجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  25ہزار سے زائد کرونا مریض ، احتیاطی تدابیر کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے