اپنے دو بچوں کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والی ماں کو سزا

EjazNews

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں بے رحم ماں نے اپنے دو اور چار سال کے بچوں منہ پر تکیہ رکھ کر مارنے کی کوشش کی۔ خوش قسمتی سے اس کے اس عمل سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ دوسال کے بچے کا دماغ مردہ ہوگیا۔ اس کے بعد اسے اپنے اس عمل پر اس قدر ندامت ہوئی کہ اس نے خودکشی کی کوشش کی۔ جس میں بھی وہ ناکام رہی۔ عرب میڈیا کے مطابق اس کیخلاف 2017ءمیں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ جبکہ اب اس کو مجرمہ کو ساری قانونی شنوائیوں کے بعد بھاری جرمانہ اور سزا دی گئی ہے۔ ۔ملزمہ کا ذہنی توازن بھی ٹھیک نہیں ہے۔ بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے اس خاتون کو سزا مکمل اور جرمانہ ادا کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔ دوران سزا اس کے علاج کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:  موٹر سائیکل پر دنیا دیکھنے والی گیبرئیل نے اسلام قبول کر لیا