مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ریلوے اسٹیشن پر خطرناک ٹرین حادثے میں 24افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔ گزشتہ روز ہونے والے اس واقع کے بعد وزیر برائے ٹرانسپور نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ تیز رفتار ٹرین سٹیشن کے پلیٹ فارم سے ٹکرائی جس کے باعث فیول ٹینک میں دھماکا ہوا اورآگ لگ گئی ۔ اس طرح سٹیشن پر موجود مسافر بھی اس ٹرین اور آگ کی زد میں آکر زخمی ہوئے ۔
