جوہری تنازعہ پر امریکہ اور شمالی کوریا میں مذاکرات شروع

EjazNews

امریکہ اور شمالی کوریا کے سربراہان کے درمیان اہم ملاقات ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں ہو رہی ہے جس پر دنیا بھر کی نظریں مرکوز ہیں۔
اس سے قبل مذاکرات کا پہلا دور سنگا پور میں ہو چکا ہے۔ سنگا پورمیں ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے تحفظات برقرار تھے لیکن آج کی ملاقات پہلے سے مختلف نظر آرہی ہے۔
گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ویتنام کے شہر ہنوئی میں انہوں نے کم جونگ کے ساتھ بہترین میٹنگ اور کھانا کھایا ۔اور اس سلسلے کی مزید گفتگو کل ہوگی۔
شمالی کوریا کے صدر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے دنیا بہتری کی امید کر رہی ہے۔
جبکہ شمالی کوریا کے سربراہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر جوہری ہتھیاروں میں تخفیف نہ کرنی ہوتی تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات نہ کرتا۔

یہ بھی پڑھیں:  نیوزی لینڈ میں دہشت گرد کی بندوق پر کیا درج تھا؟