بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 1بجے سمیت چار افراد شہید ہو گئے جبکہ 11لوگ زخمی ہوئے ہیں۔خبروں کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ، کھوئی رٹہ سیکٹر میں شدید گولہ باری ہوئی۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہونے پر مجبور ہوگئیں۔
