نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس

EjazNews

بھارتی دراندازی کے نتیجے میں پاکستانی کی جوابی کارروائی پر اطمینان

نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں کمانڈ اتھارٹی کے ممبر وزراء، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی اسٹریٹیجک پلان ڈویژن بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں ملکی سلامتی اور جوہری صلاحیت سے متعلق امور زیر غور آئے جب کہ ڈی جی ایس پی ڈی کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کی حفاظت کے میکانزم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور فول پروف سکیورٹی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  بنگلہ دیشی چھا گئے 331 کا ہدف دے ڈالا