لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی،4شہری شہید11زخمی

EjazNews

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 1بجے سمیت چار افراد شہید ہو گئے جبکہ 11لوگ زخمی ہوئے ہیں۔خبروں کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ، کھوئی رٹہ سیکٹر میں شدید گولہ باری ہوئی۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہونے پر مجبور ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ہم اپنے حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کرنے والے بہادر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں سلام پیش کرتے ہیں:وزیراعظم