ترجمان دفتر خارجہ کی اہم بریفنگ

EjazNews

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان نے دن کی روشنی میں مکمل آگاہی کے ساتھ کارروائی کی ہے۔ پاکستان ائیر فورس نے اپنی فضائی حدود سے کارروائی کی، 2بھارتی جنگی طیاروں کو دن کی روشنی میں نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ بھارتی جارحیت کا جواب نہیں ، پاکستان نے مادر وطن کے دفاع کی صلاحیت کا اظہار یا ہے۔ پاکستان کشیدگی نہیں چاہتا مجبورکیا گیا تو پوری طرح تیار ہیں۔
ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے مکمل تیار ہے۔ پاکستان نے باقاعدہ وارننگ کے بعد دن کی روشنی میں حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کو شروع سے ہی مودی کوبے نقاب کرنا چاہئے تھا:بلاول بھٹو زرداری