بھارتی فضائیہ کی جانب سے رات گئے لائن آف کنٹرول کیخلاف ورزی کی گئی ہے۔ بھارتی طیاروں نے لائن آف کنٹرول عبورکرنے کی کوشش کی تاہم پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی سے بھارتی طیارے بھاگ کھڑے ہوئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بھارتی ائیر فورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی جب کہ پاک فضائیہ نے فوری جوابی کارروائی کی اور بروقت پروازیں کیں جس کے بعد بھارتی طیارے واپس بھاگ گئے۔یہ طیارے مظفر آباد سیکٹر میں3-4میل پر تھے۔یہ کھلا ائیر تھا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بھارتی طیارے اپنے پے لوڈ وہی پر گرا کر بھاگے ۔ یہ تصاویر ترجمان پاک فوج نے شیئر کی ہیں۔
