وقت اور جگہ کا انتخاب کر کے بھارت کو جارحیت کا جواب ملے گا: وزیراعظم عمران خان

EjazNews

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی کی تعریف کی اور پاک فوج اور عوام کو تیار رہنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی کیلئے پاکستان وقت اور جگہ کا انتخاب خود کرے گا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے عالمی رہنمائوں کو بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا اور نیشنل کمانڈ اٹھارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ایل او سی پر بھارتی جھوٹ غیر ملکی سفارتکاروں نے آنکھوں سے دیکھا