بھارت سرپرائز کا انتظار کرے جلد سرپرائز ملے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر

EjazNews

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلے چند دنوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات میں کشیدگی چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب سرپرائز دیں گے جو مختلف ہوگا ۔ان کا کہنا تھاکہ ائیر فورس سے فوری رد عمل دیا۔ جس سے وہ اپنا پے آؤٹ گرا کر بھاگ گئے۔
انہوں نے کہا کہ بیوقوف دوست سے عقل مند دشمن بہتر ہوتا ہے ہمار ی بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارا ہمسایہ بھارت دشمنی میں بھی بے وقوفی اور جھوٹ کا سہارا لیتا ہے۔ پہلے سٹرائیک کی مرتبہ بھی جھوٹ بولا گیا اور بعد میں بھی جھوٹ سے کام لیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ انڈیا کہہ رہا ہے 350آدمی ہلاک ہوئے تو کہاں وہ ہلاک ہوئے ۔ جس بلڈنگ کو تباہ کیا گیا وہ کہاں پر ہے۔ آپ گوگل میپ کو بھی دیکھ سکتے ہیں کبھی اس جگہ پر کوئی عمارت تھی ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ جگہ کھلی ہے عالمی میڈیا جا کر دیکھ سکتا ہے ۔ کچھ چینلز وہاں پر پہنچ بھی گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب میں کرونا کے مریض سندھ سے بھی زیادہ ہو گئے