حکومت زراعت کے شعبے میں جدت لانا چاہتی ہے: وزیراعظم عمران خان

EjazNews

اسلام آباد میں وزیرعظم عمران خان سے ملتان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندوں نے ملاقات کی ۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی اور دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں عوامی نمائندوں نے حکومت کی اصلاحات کی تعریف کے ساتھ ساتھ گیس اور بجلی کے حوالے سے عوا م کو درپیش مسائل پربھی گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گیس بلز کے حوالے سے عوامی شکایات کی تحقیقات کی جارہی ہیں، تحقیقات کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے ارکان اسمبلی کو عوامی مسائل حل کرنے کے لئے متحر ک کر دار ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایسا بلدیاتی نظام اور نمائندے لا رہی ہے جو عوام کو جوابدہ ہوں گے۔زراعت کے شعبے کو مستحکم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، حکومت زراعت کے شعبے میں جدت لانا چاہتی ہے فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے کاشت کاروں کو مدد فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کے 11ہندو شہریوں کو بھارتی ریاست راجھستان میں قتل کیا گیا:ترجمان دفتر خارجہ