dowland trap

امریکہ نے چین پر عائد 2سو ارب ڈالر زکے ٹیکسز موخر کرنے کا فیصلہ کر لیا

EjazNews

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ محصولات موخر کرنے کا فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاملات پر ہونے والے مذاکرات کے باعث کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان متعین معاملات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں ٹیکنالوجی کی منتقلی ، انٹلکچوئل پراپرٹی کا تحفظ، کسٹم ڈیوٹی وغیرہ متعلقہ تجارتی رکاوٹیں، سروسز اور ایگری کلچر سیکٹرز اور کرنسیوں کے تبادلے کے نرخ شامل ہیں۔جمعہ سے اتوار تک چین کے نائب وزیراعظم اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی گفتگو کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں اچھی امید ہے۔
یاد رہے کہ امریکہ اب تک چینی مصنوعات پر 270ارب ڈالر کی ڈیوٹیز لگا چکا ہے جس کے جواب میں چین نے بھی 130 ارب ڈالر کی ڈیوٹیز لگائی ہیں،دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ سے عالمی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:  بنگلہ دیش میں خوفناک آتشزدگی2سو گھر جل گئے