انڈیا کی ریاست آسام میں جعلی شراب پینے سے 133افراد ہلاک جبکہ 200سے زائد ہسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔ انڈین میڈیا کے مطابق 10لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے جعلی شراب بنانے اور بیچنے کے جرم میں۔پولیس نے شراب فرانزک لیبارٹری کو بھجوائی ہے تاکہ پتہ چلایا جاسکے کہ قتل کی وجہ شراب ہی ہے یا کچھ اور۔انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے جعلی شراب بنانے ا ور بیچنے کے90مقدمات درج ہو چکے ہیں۔
