پی ایس ایل : آج پشاور زلمی ، ملتان سلطانز جبکہ کراچی کنگز ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آمنے سامنے ہوں گے

EjazNews

شارجہ کے سٹیڈیم میں آج پھر دو میچ کھیلیں جائیں گے پہلا میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان 4بجے کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان رات 9بجے شروع ہوگا۔ جبکہ گزشتہ روز ہونے والے میچوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
پی ایس ایل فور کے 14ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔ لک رونکی کو ناقابل شکست شاندار نصف سنچری سکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔کراچی کنگز نے اسلا آباد یونائیٹڈ کو 144رنز کا ہدف دیا ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف 16.1اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔لک رونکی نے ناقابل شکست 67رنز کی اننگز کھیلی سمیت پٹیل 45رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔اور ان سے پہلے سنسنی خیز مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوا جس میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 144رنز کا ہدف دیا جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 7وکٹوں کے نقصان کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ کوئٹہ کی پہلی وکٹ 1رن پر گری جبکہ شین واٹسن بغیر کوئی رن بنائے راحت علی کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔سررفراز احمد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر تے ہوئے 52رنز کی اننگز کھیلی ۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان کے احساس پروگرام میں سیلانی مفت کھانا سکیم کی شمولیت