وزیراطلاعات کی وضاحتیں

EjazNews

اپنے استعفیٰ کی خبروں پر وزیر اطلاعات نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کوئی استعفیٰ وزیراعظم آفس نہیں بھیجا۔ ٹیم بنانے کا حق صرف وزیراعظم کو ہے وہ جسے بہتر سمجھیں ٹیم میں رکھے یا نہ رکھے ۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی کے مینجنگ ڈائریکٹر کے حوالے سے مجھے تحفظات ہیں لیکن حتمی فیصلہ عمران خان کا ہوگا۔ وزیراعظم سے میرا صرف سیاسی نہیں بلکہ ایک ذاتی تعلق ہے۔ اس لیے اگر وہ فون اٹھا کر بولیں تو وزارت ہی چھوڑ دوں گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہناتھا کہ وزیراعظم سے میری ملاقات ہے جس میں صورتحال واضح ہو جائے گی، ابھی تک ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ مگر یہ خبریں بھی بے بنیاد ہیں کہ میں نے تحفظات کی وجہ سےا ستعفیٰ لکھ کر وزیراعظم ہائوس بھیج دیا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں جو کہیں گے اس پر عمل کیا جائے گا۔ پی ٹی وی کی مینجمنٹ کے حوالے سے میرے اختلافات موجود ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  شنگھائی تعاون تنظیم کی 19ویں میٹنگ ،دنیا میں بہت کچھ بدل رہا ہے