وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم نے راجن پورمیں 2لاکھ 13ہزار خاندانوں کو صحت کارڈ جاری کر دئیے

EjazNews

وزیراعظم عمران خان نے راجن پور میں صحت کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ہم نظریہ پاکستان سے دور ہوگئے ہیں، ہمیں چاہیے کہ ملک کو مدینے کی ریاست کے اصولوں پر کھڑا کریں، پاکستان ایک فلاحی ریاست کے نظریے پر بنا جس کو ہمیں سمجھنا ہوگا۔ جس مقصد کے لئے ملک بنایا گیا وہ پورا نہ کیا گیا تو ملک تباہ ہو جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے راجن پور کے 2لاکھ 13ہزار خاندانوں میں انصاف صحت کارڈجار کیے۔
ن کا کہنا تھا کہ ہم ایسا نظام چاہتے ہیں جس میں سب برابر ہوں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صحت بنیادی ضروری ہے ہم راجن پور کے خاندانوں میں صحت کارڈ تقسیم کر رہے ہیں جس سے وہ 7لاکھ روپے تک کا علاج کرا سکیں گے۔وزیراعظم نے سرکاری ہسپتالو ں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا معیار پہلے بہتر تھا لیکن اب اتنا گر گیا ہے کہ کوئی امیر وہاں سے علاج کرانے کا سوچتا بھی نہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کی اور ان کی بہنوں کی پیدائش سرکاری ہسپتالوں میں ہوئی ۔
دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ تین مرتبہ وزارت عظمیٰ پر فائز رہنے والے کہتے ہیں کہ مجھے جیل بھیجو یا علاج کے لیے لندن بھیجو۔اور دوسرا بھائی بھی علاج کے لیے بیرون ملک جاتا ہے جبکہ صاحبزادے اپنی بیوی کے علاج کے لیے باہر گئے ہوئے ہیں۔
نبی ﷺ نے کہا کہ امیر اور غریب کےلیے الگ الگ قانون سے قومیں تباہ ہوتی ہیں ملک میں طاقتور کے لیے الگ اور کمزور کے لیے الگ قانون ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان نے لندن میں محلات تسلیم کیے لیکن ملکیت کی ایک دستاویز پیش نہ کرسکے، اگر پیش کردیتے تو سارا کیس ختم ہوجاتا ہے، کرپشن کی یونین اورٹولہ جمہوریت کے نام پر اپنی چوری بچانے میں لگی ہے، پوری اپوزیشن کو چیلنج کرتا ہوں جتنا مرضی شور کرے جو چاہے کرے، اب ایک ایک کا احتساب ہوگا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے بیرون ملک علاج پر 28کروڑ روپے خرچ کیے۔اپوزیشن لیڈر پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہا تھا کہ عوام کا پیسہ لوٹنے والا 40گاڑیوں کے پروٹوکول میں گھوم رہا ہوتا ہے ۔ جمہوریت کے نام پر کرپشن کا ٹولہ اپنی چوری چھپانے پر لگا ہوا ہے۔ جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کو سوچ سمجھ کر وزیراعلیٰ بنایا، عثمان بزدار کو کچھ لوگوں کی منفی مہم سے گھبرانا نہیں چاہیے۔ عثمان بزدار پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کا حال جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  دیکھو پاکستانیوں یہ تبدیلی ہے، آج طاقتور کا احتساب ہو رہا ہے: وزیراعظم عمران خان