olympics

پاکستانی شوٹرز کو ویزا نہ دینا انڈیا کو مہنگا پڑگیا

EjazNews

کھیل میں سیاست لانی بھارت کومہنگی پڑی ۔ پاکستانی شوٹرز کو ویزا نہ دینے پر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت میں اولمپک کے حوالے ایونٹس پر پابندی لگادی اور کہا ہے کہ بھارت میں کوئی اولمپک ایونٹ آرگنائز نہیں کیا جائے گا۔ایگزیکٹو بورڈ نے فیصلہ کیا کہ آئندہ بھارت میں اولمپک مقابلوں کے انعقاد کے لیے دئیے جانے والے این او سی سے متعلق بات چیت اس وقت تک معطل رہے جب تک بھارتی حکومت تعصب سے پاک برتاﺅ کے اولمپکس قوانین پر عملدرآمد نہ کرے۔

گزشتہ روز پاکستان کے دوشوٹرز کو بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ مقابلوں میں حصہ لینا تھا لیکن پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے آخری وقت میں پاکستانی شوٹرز کوویزا دینے سے انکار کر دیا تھا جس سے ٹورنامنٹ متاثر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:  محمد حفیظ نے کرونا ٹیسٹ منفی آنے کا دعویٰ کر دیا،پہلے ٹیسٹ خراب تھا یہ اب کا؟