amrican pakistani

سینیٹر برنی سینڈرز کی صدارتی انتخابی مہم چلائے گا ایک پاکستانی نژادامریکی

EjazNews

امریکی سینٹرز برنی سینڈرز نے 2020ءمیں ہونے والے صدارتی انتخابات میں انتخابی مہم چلانے کے لیے فیض شاکر نامی ایک مسلمان کا انتخاب کر لیا ہے جو کسی بھی امریکی صدارتی امیدوار کی انتخابی مہم چلانے والے پہلے مسلمان شخص ہیں۔سینیٹر برنی کے منیجر منتخب ہونے والے نئے منیجر فیض شاکر امریکی سول لبرٹیز یونین (اے سی ایل یو) کے سیاسی ڈائریکٹر ہیں جن کا تعلق پاکستان تارکین خاندان سے ہے۔انہوں نے اپنی بی اے کی ڈگری ہاورڈ یونیورسٹی سے مکمل کی ہے۔جان کیری کی صدارتی مہم میں انہوں نے جونئیر سٹا ف ممبر سے کیرئیر کے ابتدائی مراحل شروع کیے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیض شاکر ایک باعزت امریکی شہری اور ترقی پسند شخصیت ہیں جو سابق ڈیموکریٹ رہنماہیری ریڈ کے ساتھ بطور مشیر کام کر چکے ہیں۔ فیض شاکر کانگریس کی موجودہ سپیکر نینسی پلوسی کے ساتھ بھی کا م کرچکے ہیں۔ 2017ءمیں امریکی سول لبرٹیز یونین میں شامل ہوئے تھے اور ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف ہونے والی قانونی کارروائیوں میں اہم کر دار ادا کر چکے ہیں۔ سینیٹ کے سابق ڈیموکریٹ رہنما ہیری ریڈ کے ڈپٹی چیف آف سٹاف کا کہنا تھا کہ فیض شاکر ایک ناقابل یقین شخصیت ہیں۔ اور سسٹم میں بہتر انداز سے کام کرنے کا طریقہ بھی جانتے ہیں۔ ایڈم جینٹلس کا کہنا تھا کہ سابق ڈیموکریٹ رہنما فیض پر اتنا بھروسہ کرتے تھے کہ وہ کوئی بھی رد عمل فیض کے مشورے کے بغیر نہیں دیتے تھے اور کسی دوسرے کے مشورے پر اتنی سنجیدگی سے عمل نہیں کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارتی ملٹری انڈسٹری میں نا اہلی اور کرپشن کا راج