اداکارہ میرا لٹ گئیں

EjazNews

جیو نیوز پر نشر ہونے والی ایک خبر کے مطابق اداکارہ میرا لٹ گئیں۔ اداکارہ نے تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج کرایاہے کہ ان کے ملازم نے انہیں لوٹ لیا ہے، بقول اداکارہ ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ ان کا کریڈٹ کارڈ اور اس کا کوڈ ملازم محمد اصغر کے پاس تھا۔ میرانے بینک پر ملی بھگت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اے ٹی ایم سے رقم نکلنے کا موبائل فون پر پیغام نہیں آیا، بینک اور ملازم کی ملی بھگت سے ان کے اکائونٹ سے رقم چوری ہوئی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ بینک کو تحریری شکایت بھی کی ہے لیکن اس کا بھی کچھ نہیں بنا۔

یہ بھی پڑھیں:  سوشانت سنگھ کو قتل کیا گیا یا پھر خودکشی تھی، تحقیقات کے مطالبہ