وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر موثر عملدآمد کیا جائے گا جس کے تحت کالعدم تنظیموں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن ہوگا۔
ترجمان کے مطابق وزارت داخلہ نے جماعت الدعوۃ کی فلاحی تنظیم فلاح انسانیت فائونڈیشن پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے بینک اکائونٹس منجمند اور دفاتر سیل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
یاد رہے آج وزیراعظم کی زیر صدارت ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان،حساس اداروں کے سربراہان ،سکیورٹی ، داخلہ ، خزانہ اور وزارت خارجہ کے وفاقی وزراء نے شرکت کی۔قومی سلامتی کمیٹی میں ملک کی اندرونی صورتحال کا جائزہ لیا گیا تھا۔
