وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس 3گھنٹے جاری رہا۔ اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، حساس اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے ۔اجلاس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال پر غورو فکر کیا گیا۔ جبکہ سلامتی کو درپیش حالیہ چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی مشاور ت کی گئی۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں پلوامہ حملے کے نتیجے میں بھارتی پروپیگنڈا اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
