غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈھاکہ کے چک بازار میں واقع عمارت میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 70افراد جاں کی بازی ہار گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔میڈیا کے مطابق اس عمارت میں پلاسٹک کا سامان اور کیمیکل موجود تھے ۔ آگ اتنی شدید تھی کہ عمارت کے قریب کھڑی درجن سے زائد گاڑیاںبھی جل گئیں۔
یاد رہے چند روز قبل بھی بنگلہ دیش کی ایک کچی بستی میں آگ لگی تھی جس سے 2سوسے زائد مکان جل گئے تھے۔ اس آتشزدگی میں 8افراد ہلاک اور 50زخمی بھی ہوئے تھے۔