فلاح انسانیت فائونڈیشن

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی عائد

EjazNews

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر موثر عملدآمد کیا جائے گا جس کے تحت کالعدم تنظیموں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن ہوگا۔
ترجمان کے مطابق وزارت داخلہ نے جماعت الدعوۃ کی فلاحی تنظیم فلاح انسانیت فائونڈیشن پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے بینک اکائونٹس منجمند اور دفاتر سیل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
یاد رہے آج وزیراعظم کی زیر صدارت ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان،حساس اداروں کے سربراہان ،سکیورٹی ، داخلہ ، خزانہ اور وزارت خارجہ کے وفاقی وزراء نے شرکت کی۔قومی سلامتی کمیٹی میں ملک کی اندرونی صورتحال کا جائزہ لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  مرنے والوں کے لیبارٹری ٹیسٹ تصدیق کرے تو پھر ہم اس کو کرونا وائرس کے باعث موت قرار دیں ورنہ یہ محض قیاس ہے:ڈاکٹر ظفر مرزا