سپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی یکم مارچ تک نیب کے حوالے

EjazNews

قومی احتساب بیورو کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی کو احتساب عدالت کمرہ نمبر 3میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے دلائل دئیے۔

آغا سراج درانی کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے گھر پر جس طرح کارروائی کی گئی وہ نامناسب ہے۔ آغا سراج درانی بیمار ہیں دوا تک نہیں دی گئی۔ جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ ہمارے پاس ڈاکٹر موجود ہیں ملزم کا میڈیکل کرایا گیا ہے۔جبکہ آغا سراج درانی نے کہا گھر سے کیا لے گئے ہیں اور کیا اپنے پاس سے شامل کریں گے معلوم نہیں ہے۔

بعد ازاں عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں رکھنے کے الزا م میں سپیکر سندھ اسمبلی کو یکم مارچ تک ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔آغا سراج درانی کوبکتر بند گاڑی میں نیب عدالت میں لایا گیا تھا۔سپیکر سندھ اسمبلی کی پیشی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے بہت سے رہنما بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  شمالی آئرلینڈمسئلے کو دنیا نے مل کر حل کرایا، جنوبی سوڈان میں مذہبی بنیادوں پر تقسیم ہوئی تاہم مقبوضہ کشمیر میں فسطائی حکومتیں مظالم ڈھا رہی ہیں مگر دنیا سورہی ہے:میاں شہباز شریف